This article defines the word Aqida (faith) in literal and Islamic sense followed by a list of fundamental beliefs of Islam.
درج ذیل تحریر میں لفظ عقیدہ کے لفظی اور اصطلاحی مفہوم کو بیان کیا گیا ہے جبکہ دین اسلام کے بنیادی عقائد کا ذکر کیا گیا ہے۔ تحریر کے آخر میں دی گئی فہرست میں شامل اسلام کے بنیادی عقائد پر کلک کرکے ان کے بارے میں تفصیل بھی پڑھ سکتے ہیں۔
لفظ عقیدہ کے لغوی معنی کیا ہے؟
عقیدہ عربی زبان کا لفظ ہے جو کہ لفظ ‘عقد’ نکلا ہے جس کے معنی گرہ لگانے کے ہیں۔ یعنی مضبوطی سے باندھنا اور گرہ لگانا۔
لفظ عقیدہ کے اصطلاحی معنی کیا ہے؟
لفظ عقیدہ کی جمع عقائد ہیں۔ شرعی اصطلاح میں ان مضبوط ارادوں اور نظریات کو کہتے ہیں جو انسان اپنے مذہب سے متعلق رکھتا ہے پھر ان عقائد کی روشنی میں وہ اپنے نظریات ، طرظ زندگی اور سوچ کو ڈالتا ہے۔ چنانچہ ایمان اور اور عقیدہ انسان کا پختہ ارادہ ہوتا ہےجس پر کامل یقین ہواور اس میں کسی قسم کی شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں۔
(Fundamental Beliefs of Islam) دین اسلام کے بنیادی عقائد
دین اسلام درج ذیل سات بنیادی عقائد ہیں۔
ا-ایمان باللہ
ب۔ایمان بالرسول
ج۔ایمان بالکتاب
د۔ ایمان بالیوم الآخرہ
ذ۔ ایمان بالملائیکہ
ر۔ ایمان بالقدر
ز۔ایمان بالبعث
ارشاد خداوندی ہے “نیکی یہ نہیں کہ تم اپنا رخ مشرق و مغرب کی طرف پھیر لو بلکہ نیک وہ ہے جس نے اللہ پر ایمان لایا۔ اللہ کی بنیوں پر ایمان لایا اور نبیوں پر ایمان لایا، البقرہ-۱۷۷