چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان نجف علی نے کہا ہے کہ روندو کے عوام کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے اور ترقیاتی کاموں سے محروم رکھنے کے خلاف شاہراہ بلتستان بند کر دیا جائے گا۔

Najaf Ali, Chairman Awami Action Committee Baltistan


اسکردو: چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان و سابق امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی روندو نجف علی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا روندو کے عوام کے ساتھ مزید زیادتی اور ناانصافی برداشت کریں گے اور نہ ہی ایمرجنسی اور روڈ مرمت کے نام پر سرکاری خزانہ لوٹنے دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف منتخب نمائندے فیس بُک ، دوروں ، ملازمین کے سیاسی ٹرانسفریاں ، ٹھیکوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں تو دوسری طرف عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ روندو کا ہیڈکوارٹر تھوار اور ڈمبواس اس دور میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ اسی طرح طور میک ٹرک روڈ جو ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اسے اے ڈی پی سے نکال دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طورمیک کے عوام کو منتخب نمائندے کو ووٹ نہ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ میلدینگ طور میک، بڑھیپہ طور میک اور علی آباد بگاردو کے طلباء وطالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے۔ گرلز مڈل سکول طورمیک کی طالبات کھلے میدان تعلیم حاصل کر رہی ہے۔

پورے طور میک یونین اے ڈی پی سے محروم رکھا گیا ہے ، طور میک سے احساس کیش سینٹر کا خاتمہ کیا گیا ہے ، طور میک کے روڈ عرصہ دس سالوں سے مرمت نہیں کی گئی ہے ، پورے طور میک کے لیے ایک بھی ای ایس ٹی ٹیچر فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طور میک یونین کو اچھوت بنادیا گیا ہے، روندو میں روڈ مرمت کے نام پر کرپشن کا بازار گرم ہے۔ ایمرجنسی کے نام پر ٹھیکوں کی بندر بانٹ جاری ہے تاہم نیب، ایف آئی اے اور دیگر ادارے مکمل خاموش ہے۔


طور میک یونین کونسل کے لیے ایک ایل ایچ ڈبلیو کی پوسٹ نہیں دیا گیا ہے چھ سال سے ڈیوٹی دینے والے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ سے داسو کے غریب شخص کو نوکری سے نکال کر راجہ صاحب نے اپنے سپورٹر کو ملازمت دلائی ہے دس سال سے براجمان فارسٹ انچارج رات کو عمارتی لکڑی سمگلنگ میں مصروف ہیں۔

بگاردو کے عوام کے مرضی و منشا کے بغیر آئل بلک ڈپو کے لیے زمین الاٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ روندو کا آوا ہی آوا بگڑا ہوا ہے ایک تھیلہ آٹا بارہ سو روپے میں بھی نہیں مل رہا ہے ، روندو سے کسی بھی شخص کو مشیر ، ٹیکنوکریٹ ، رکن کونسل نہیں لیا گیا ہے سننے میں آرہا ہے ایڈوائزر کی پوسٹ بھی پیسوں پر روندو سے باہر فروخت کیاگیا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ روندو زلزلہ متاثرین کو جلد از جلد معاوضہ دیا جائے جبکہ طور میک ٹرک روڈ کے لیے فنڈز مختص کئے جائیں۔ روندو اور طور میک یونین کے ساتھ نا انصافیاں نہ رکی تو بہت جلد شاہراہِ بلتستان پر تاریخی دھرنا دیں گے اور مطالبات کے منظور ی تک دھرنا جاری رکھیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *