سیپ اساتذہ کی فوری طور پر مستقلی کیلئے قائم سابقہ کمیٹی تحلیل کرکے نئی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

SAP School teachers demand regularization in GB

گلگت (نمائندہ خصوصی)” گگت بلتستان میں سیپ اساتذہ کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کیلئے قائم سابقہ کمیٹی کو تحلیل کرکے ڈی جی سکولز مجید خان کی سربراہی میں نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

نئی کمیٹی سیپ اساتذہ کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ان کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کی سفارش کرے گی۔

سیپ اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے سابقہ حکومت کے دور میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں قانون پاس ہوا تھا ۔

نئے قانون کی روشنی میں پہلے مرحلے میں750 سیپ اساتذہ کو مستقل کیا گیا جبکہ دوسرے مر حلے میں 350 اساتذہ کو مستقل ہونا تھا تاہم دو سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

مستقلی کے منتظر اساتذہ نے نئی کمیٹی کی تشکیل پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقل بنیادوں پر تعیناتی سے وہ ذہنی اور نفسیاتی دباو سے باہر نکل آئینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.