گلگت: آئبیکس ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنماء شبیر مایار کا کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او کی غیر معیاری تعمیر کے باعث شاہراہ بلتستان مسافروں کے لئے موت کا کنواں بن گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئے روز ہلکی سی بارش اور ہوا چلنے سے بھی روڈ بند رہتا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شبیر مایار کا کہنا تھا کہ ٹھیکیداروں کی غیر تسلی بخش کام کی وجہ سے شاہراہ بلتستان پر سفر کرنے والوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔
روڈ بند ہونے سے پچھلے تین دن سے بلتستان کے مسافر گلگت میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور حکومتٹس سے مس نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناقص کام کرنے والے اس نااہل کمپنی کو گلگت بلتستان بدر کیا جائے تاکہ یہاں کے عوام سکھ کا سانس لے سکے۔