بلدیہ گلگت کی نااہلی، اربوں روپے کی پراپرٹی کھنڈرات میں تبدیل

Gilgit city, capital of Gilgit-Baltistan

گلگت(سی آر اکبر شاہ) : گلگت شہر میں عوامی خدمت کے نام پر اربوں روپے کی لاگت سے لوکل گورنمنٹ کی بنائی گئی پراپرٹی کھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہے۔

بلدیہ پراپرٹی کو استعمال میں لاکر ماہانہ لاکھوں روپے کا فائدہ حاصل کرسکتا ہے تاہم جوٹیال سمیت دیگر مقامات پر موجود پراپرٹی تاحال استعمال میں نہیں لائی جارہی۔

بلدیاتی حکومت کی جانب سے مختلف مقامات پر بنائی گئی دکانیں ابھی تک کرایے پر نہیں دی گئیں اور عرصے سے بند ہیں۔

گلگت کے شہریوں کے مطابق لوکل گورنمنٹ کی جانب سے اپنی پراپرٹی کو استعمال میں نہ لانا عوامی خدمت میں عدم دلچسپی کا ثبوت ہے۔

شہریوں کامطالبہ ہے کہ لوکل گورنمنٹ اتھارٹیز خواب غفلت سے جاگ کر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *