ڈپٹی سپیکر اور صوبائی وزراءکا وزیر اعلی کے ساتھ اختلافات کہاں سے شروع ہوئے؟

Deputy Speaker GBLA, CM GB and Finance Minister GB

گلگت: گلگت بلتستان کو عمران خان حکومت کے دور میں ترقیاتی مد میں 9 ارب روپے ریلیز ہوئے تھے جس میں سے آدھی رقم بھی خرچ نہیں ہوسکی ۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کو تحریک انصاف کے وزرا اور ڈیپٹی سپیکر نے صورتحال سے آگاہ کیا تھا کہ اگر بروقت بجٹ کو خرچ نہیں کیا گیا تو لیپس ہوگا۔

حکومتی وزراء نے فوری طور پر فنڈ کو مختلف حلقوں میں خرچ کرنے سمیت تعلیم و صحت کے انڈومنڈ فنڈ میں منتقل کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزراء کے مشورے کو وزیر اعلی خالد خورشید نے کوئی اہمیت نہیں دی جو بعد ازاں ڈپٹی سپیکر، صوبائی وزراء اور وزیراعلی کے درمیان ناراضگی کا موجب بن گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں گلگت بلتستان کے نئے مالی سال کا بجٹ کافی متوازن ہے ۔ حکومت کو امید ہے کہ نئے بجٹ میں کٹوتی واپس لینے کے حوالے سے وفاق اپنا وعدہ پورا کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *