گلگت: ڈپٹی کمشنر /چیرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک پریس نوٹ میں ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق مور خہ 20 تا 22 جون 2022 کے دوران ضلع گلگت میں تیز ہواوں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
پریس نوٹ کے مطابق تیز ہواوں کے ساتھ بارشوں کی وجہ سے گاڑیوں کاپھسلنا،لینڈسلا ئیڈنگ اور سیلاب کاخدشہ ہے۔ لہذا ضلع گلگت کے تمام عوام النا س کو تنبیہ کیاجا تا ہے کہ ند ی نالوں، دریاوں اور پہاڑی علاقوں میں سفر کر نے سے گریز کریں۔
پریس نوٹ میں عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ اس مذکورہ دنوں میں گاڑیوں میں غیرضروری سفرسے اجتناب کریں۔ بلخصوص نلتر،گاشو، پہوٹ، کارگاہ،،بگروٹ، ہراموش، بارگو، شر اورجگلوٹ گوروکے عوام النا س کومطلع کیا جا تا ہے کہ ایسے نالوں یا پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں پر روزمرہ امور کے سلسلے میں سفرسے گریز کریں۔
مزید براں ایسے افراد جو لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں،دریا کے قریب رہائش پذیر حضرات احتیاطی تدابیر اپنائے۔ اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال میں بر وقت کاروائی کے لئے درجہ زیل نمبرات پر اطلا ع دیں۔
ڈسٹرکٹ کنٹرول روم 920100. 920102- 05811
الفا کنٹرول روم اے سی آفس گلگت:-920724 – 05811
ڈی ڈی ایم اے گلگت: 05811930346/03151885015
ڈپٹی کمشنر اسامہ مجید چیمہ نے پاور اینڈ بی اینڈ آر اور ریسکیو 1122 کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے متعلقہ مشینری اور اسٹاف کو الرٹ رکھے
اس کے علاوہ تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ گلگت / دنیور / جگلوٹ میں جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر الرٹ رکھیں۔
انہوں نے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس الرٹ کو بار بار عوام الناس کی آگاہی کے لئے نشر کریں۔