شندور ایکسپریس وے پر کام تندہی سے جاری،بہت جلد برست تا شندور ٹاپ کام مکمل کرکے روڈ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے واگزار کیا جائے گا

Engineer Mehboob Wali, Chairman National Highway Authority Gilgit-Baltistan Region

گلگت: نیشنل ہائے وے گلگت بلتستان ریجن کے جی ایم انجینئر محبوب ولی خان نے چیف کورٹ میں پیشی کے بعدآئبیکس ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شندور ایکسپریس وے پر کام تندہی سے جاری ہے۔ بہت جلد برست تا شندور ٹاپ کام مکمل کرکے روڈ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے واگزار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دیامر روڈ کے حوالے وکلا کی شکایت پر چیف جسٹس نے آج ہمیں عدالت طلب کرکے وضاحت مانگی ہم نے فاضل عدالت کو تمام تر صورتحال سے اگاہ کیا۔عدالت نے ہمیں انتہائی تحمل سے سنا اور ہمارے مدعا پر اتفاق کرتے ہوئے ہمیں کام جاری رکھنے کا کہا۔

ایک سوال کے جواب میں جی ایم این ایچ اے جی بی نے کہا کہ دیامر روڈ رائیکوٹ تا سازین مکمل ہوچکا ہے اور غذر شندور روڈ پر کام تندہی سے جاری ہے۔ ان شااللہ عوام بہت جلد ایک جدید طرز کی سڑک سے مستفید ہونگے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں البتہ محدود تعداد میں انجنیئرز جی بی ریجن میں مصروف کار ہیں۔ہم نے ٢١٦ کلومیٹر گلگت شندور روڈ ڈھائی سال کی مدت میں مکمل کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل لوجسٹک سیل کی معاونت سے اب تک برست تا شندوور ٹاپ کام مکمل ہوچکا ہے اور کمپنسیشن کی مد میں متعلقہ لوگوں کو ایک ارب پچاس کروڈ کی خطیر رقم تقسیم کردی گئی ہے۔

آئبیکس ٹائمز کی استفسار پر جی ایم این ایچ اے نے کہا کہ گرمیوں کے مقابلے میں سرما میں کام زیادہ بہتر ہوگا چونکہ اس سیزن میں پیمائش اور کنکریِٹ کے کام کو مکمل کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.