سرکاری اداروں کی کارکردگی کو جانچنے اور بہتر بنانے کےلئے پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

G-B Govt. considers formation of a standing committee to monitor performance of government departments.

گلگت: سرکاری اداروں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال اور اس میں بہتری لانے کے لئے حکومت نے پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذمہ دار زرائع کے مطابق اسٹینڈنگ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ وزیر اعلی کےحکومتی وزراء مشورے پر کیا ہے۔ وزراء کے مطابق گزشتہ ڈیڈھ سال میں سرکاری اداروں کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے حکومت کی پرفارمنس پر بھی منفی اث پڑا ہے۔

حکومتی وزراء کے مطابق سرکاری اداروں کی خراب کارکردگی کا خمیازہ حکومت کو شدید عوامی تنقید اور لعن طعن کی شکل میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں ایک اسٹینڈنگ کمیٹی کی تشکیل کے ذریعے سرکاری وزرامحکموں کی پرفارمنس کو بہتر کرنا وقت کی ایم ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے محکمانہ کارکردگی کی بہتری کے لئے ایک ڈیڈلائن دی جائے گی۔ بہتر نتائج نہ دینے کی صورت میں متعلقہ محکمے کے سیکرٹری کو فارغ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.